تازہ ترین

ٹرمپ صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتا ہے

Published in ایران
Monday, 07 January 2019


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مبنی بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو تاریخ اور اپنے اسلاف کی غلط پالیسیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ قاسمی نے کہا کہ امریکی صدر امریکہ کی اسی تسلط پسندانہ پالیسی اور جاہ طلبانہ روش پر قائم ہیں جس کا دنیا میں آج کوئی بھی خریدار نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج خطے کے عوام میں امریکہ کی نسبت نفرت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر صرف اپنی محال اور باطل آرزوئیں بیان کرتے ہیں جن کا خطے کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے اور امریکی صدر اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کئی عشروں سے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے اور ایران کی مضبوط اور پائدار پالیسیوں پر امریکی پابندیوں کا کوئي اثر پڑنے والا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے بعد نئی پابندیوں سے ایران پر کافی اثر پڑا ہے ۔ ایران کی صورتحال اچھی نہیں اور وہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

Read 52 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org