تازہ ترین

جسے اذان سے تکلیف پہنچتی ہے وہ بیت المقدس سے نکل جائے

Monday, 07 January 2019


مقبوضہ بیت المقدس کی دینی اور سماجی قوتوں نے باور کرایا ہے کہ بیت المقدس میں موجود مساجد کی اذانوں سے جسے تکلیف پہنچتی ہے وہ القدس سے نکل جائے۔ القدس کی نمائندہ جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اذان شعائر اسلام میں سے ایک اہم شعائر ہے، جہاں مسلمان ہوں‌گے وہاں اذان اور نماز ہوگی۔ جسے مسلمانوں کی اذان اور نماز سے تکلیف پہنچتی ہے اس کا القدس سے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ یہاں سے نکل جائے”۔

بیان میں صہیونی کنیسٹ کی جانب سے القدس میں فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی یا لائوڈ اسپیکر کی آواز کم کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی۔ بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین نے شہر میں مساجد میں ہونے والی اذان کے بارے میں جو موقف اختیار کیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی القدس کی مساجد میں اذان اور نماز کی ادائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حضرت بلال بن رباح اسلام کے پہلے موذن تھے اور القدس اور مسجد اقصیٰ میں ‘اللہ اکبر’ کی صدا براہ راست آسمان سے آئی۔ القدس میں مساجد میں اذان کی آواز کم کرنے کی کوشش مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔

Read 76 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org