تازہ ترین

انصار اللہ جنگ بندی کی پابند ہے

Published in یمن
Tuesday, 08 January 2019


یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس نے جنگ بندی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے صنعا میں انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

یمن اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس موقع پر واضح کیا ہے کہ یمن میں امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے اور ان کی تنظیم اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے تحت جنگ بندی کی پابندی کرتی رہے گی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پر زور دیا کہ وہ فریق مقابل کو جنگ بندی کا پابند بنائیں تاکہ یمن کے عوام تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس نے اس موقع پر الحدیدہ میں جنگ بندی کے حوالے سے انصار اللہ تحریک کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ کا دورہ صنعا ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے جب سعودی اتحاد کی جانب سے الحدیدہ سمیت یمن کے مختلف شہروں پر حملے بدستور جاری ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع نے کہا ہے کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد کی جانب سے تین سو ترپن بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے اتوار کے روز بھی صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں حیس، خمیس، کوعی شعب اور الزعفران پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے ہوئے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی تعز کے علاقے میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج کی ایک جوابی کارروائی میں متحدہ عرب امارات کی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
درایں اثنا انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل جنگ یمن سے ناجا‏ئز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سعودی عرب کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھیج کر بھاری منافع کما رہا ہے جبکہ اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کی حمایت کر کے فلسطینیوں کے خلاف اپنے سینچری ڈیل جیسے گھناؤنے منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے علاقائی پٹھوؤں کو یمنی عوام کی استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔

Read 76 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org