تازہ ترین

طالبان کا سعودی عرب پر عدم اعتماد کا اظہار، مذاکرات کامقام تبدیل کرنے کا مطالبہ

Published in دنیا
Wednesday, 09 January 2019


شیعیت نیوز: طالبان کا سعودی عرب پر عدم اعتماد کا اظہار، مذاکرات کے مقام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ، افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت نے سعودی عرب پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کے مقام کو تبدیل کرکے قطر میں رکھنے کا مطالبہ کردیا ، مذاکرات کا مقصد افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے جنہیں طالبان کے رہنماؤں اور امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد کے درمیان غیر ملکی فوجیوں کے انخلا اور 2019 میں ممکنہ جنگ بندی پر بحث کے لیے ہونا تھا۔مغرب کی حمایت یافتہ افغان حکومت کو مذاکرات کی نشست پر جگہ ملنے کے عالمی دباؤ کے باوجود طالبان رہنماؤں نے کابل کی براہ راست بات چیت کی پیش کش کو ٹھکرادیا۔افغانستان میں مقیم سینیئر طالبان رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں آئندہ ہفتے ریاض میں امریکی حکام سے ملاقات کرنی تھی اورگزشتہ ماہ ابوذہبی میں نامکمل رہ جانے والے امن مرحلے کو آگے بڑھانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام چاہتے ہیں کہ ہم افغان حکومت کے وفد سے ملاقات کریں جسے ہم برداشت نہیں کرسکتے اور اس ہی لیے ہم نے سعودی عرب میں اس ملاقات سے منع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات کے مقام کو تبدیل کرکے اسے قطر میں کرنا چاہتے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ اسلامی گروہ نے سعودی عرب میں ملاقات سے منع کردیا ہے تاہم انہوں نے ملاقات کے نئے مقام کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے معاملے پر اپنی رائے دینے سے منع کردیا ہے۔ایک اور سینیئر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ تنظیم نے سعودی عرب کو واضح کردیا ہے کہ طالبان کا اس مقام پر افغان حکومت سے ملاقات ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ افغان حکومت نہیں چاہتی کہ امریکا اور اس کے اتحادی فوج افغانستان چھوڑ کر جائیں جبکہ ہم نے تمام غیر ملکی افواج کو اپنے ملک سے نکالنے کی بھاری قیمت ادا کی ہے تو ہم کیوں افغان حکومت سے بات کریں۔

Read 182 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org