تازہ ترین

سعودی عرب، مصر، متحدہ امارات اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی ملاقات کا انکشاف

Published in دنیا
Wednesday, 09 January 2019


اسرائیل کے بدنام زمانہ جاسوسی ادارے موساد کے سرغنہ یوسی کوہن نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے جاسوسی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے۔

اس بات کا انکشاف آن لائن جریدے مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ آن لائن جریدے کے مطابق یوسی کوہن کے ساتھ مذکورہ عرب ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی یہ ملاقات خلیج فارس کے ایک ملک میں ہوئی ہے۔
اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور مصر کی خفیہ انجنسیوں کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل کے ٹیلی ویژن دس نے لیبر پارٹی کے سربراہ ایوی گیبے کے خفیہ دورہ متحدہ عرب امارات کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایوی گیبے نے دو دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ اور تین اعلی اماراتی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔
عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس نے سرزمین فلسطین پر ہی نہیں بلکہ علاقے کے بعض دوسرے عرب اور اسلامی ملکوں کے بعض علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے

Read 88 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org