تازہ ترین

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

Published in دنیا
Friday, 11 January 2019


انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے ہاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ترکی میں بہیمانہ قتل کے 100 دن مکمل ہونے کی ایک تقریب میں عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترک نمائندہ گوکسو اوزاہشالی نے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے کے باہر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " ہم ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ "ہم جمال خاشقجی کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے عرب دنیا میں آزادی اظہار رائے کی جنگ لڑی "۔ اس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کارکنان نے سعودی قونصل خانے کی سڑک کو سعودی صحافی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے "جمال خاشقجی اسٹریٹ‘ کا سائن نصب کیا"۔

ایمنسٹی ترکی کے ریسرچ مینیجر اینڈریو گارڈنر نے کہا کہ " یہ انتہائی حیران کن ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کو 100 دن ہونے کے باوجود انہیں انصاف دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی برادری اس معاملے میں ناقابل یقین حد تک کمزور رہی ہے اور سعودی عرب سے تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بنیادی انسانی اقدار پر ترجیح دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد کے حکم پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی فونصل خانہ میں گذشتہ سال 2 اکتوبر 2018 کو کو قتل کردیا گیا تھا۔

Read 44 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org