تازہ ترین

نئے پاکستان میں کسی کو بھی کسی دوسرے مسلمان پر کفر کا فتویٰ لگانے کی اجازت نہیں ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی

Published in پاکستان
Friday, 11 January 2019


شیعیت نیوز: وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارخان آفریدی نے اسلام آباد میںجامع امام صادق ؑ سمیت مختلف مکاتب فکر کے مدارس کا دورہ کیا اور علماء کرام اور مدارس کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے جامع الصادقؑ کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور مختلف کتب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریارآفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ دین کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم قوم کا سرمایہ ہیں، دین کی تعلیم حاصل کرنے والے اللہ پاک کے پسندیدہ لوگوں میں شامل ہیں، دنیا میں مختلف مذاہب کے لوگوں کا احترام ہر انسان ہر فرض ہے، مسلمان کو جدید تعلیم و تحقیق پر توجہ دینا ہوگی۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ تمام مکاتب فکر کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔ مدرسوں کے مہتمم اور اساتذہ کو تنخواہ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، نئے پاکستان میں ہر انسان اور مذہب کو مکمل عزت دی جا رہی ہے۔ نئے پاکستان میں کسی مسلمان کو کسی دوسرے مسلمان پر کفر کا فتویٰ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ علم عمل کے بغیر بےثمر ہے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ مذہب، مسلک اور کسی دوسری وجہ کی آڑ میں قانون توڑنے والوں سے ریاست سختی سے نمٹے گی۔

Read 336 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org