تازہ ترین

گلگت بلتستان کا ایک اور حسینی ؑ سپوت حولدار شبیر حسین وادی تیرہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید

Published in پاکستان
Friday, 11 January 2019


شیعیت نیوز: خطہ بے آئین گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والاپاک فوج کا ایک اور شیعہ جوان حوالدشبیر حسین وادی تیرہ میں تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شہید ، حولدار شہید شبیر حسین فوجی اعزازکے ساتھ آبائی علاقے روندومیں سپر خاک، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئینی حقوق سے محروم خطے گلگت بلتستان کے ضلع روندو کے گائون سترکوسے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا شیعہ جوان حولدار شبیر حسین وانا کے محاذپر کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور داعش کے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کرکےجام شہادت نوش کرگیا، شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں اداکی گئی جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام سمیت شہید کے لواحقین اور شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کی تاریخ وطن عزیزپر قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھری پڑی ہے، ڈوگرہ راج سے ہزاروں قیمتی جانوں کے قربانی کے بعد آزادی حاصل کرنے والی قوم آج تک وطن عزیز کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں کبھی دریغ نہیں کرتی اور اس وقت بھی اس خطے کے ہزاروں حسینیؑ جوان مختلف محاذوں پر پاک فوج میں شامل ہوکر دشمنان وطن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں،لیکن افسوس ان عظیم قربانیوں کے باوجود ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو ان کی آئینی شناخت دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔

Read 326 times Last modified on Saturday, 12 January 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org