زائرین کی سہولت کیلئےایران وعراق میں مکہ ومدینہ کی طرز پر دفاتر قائم کریں گے، وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری

Published in پاکستان
Saturday, 12 January 2019


شیعیت نیوز: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے غیرملکی خبررساں ادارے کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سالانہ ہزاروں شیعہ سنی زائرین اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کا رخ کرتے ہیں جن کی سہولت کے لئے ہم ان دونوں ملکوں میں دفاترقائم کریں گے۔

انہوں نے کہا حج و زیارت کے یہ دفاتر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طرز پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کی جانب سے قائم کیے جانے والے دفاتر زائرین کے لئے بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

قادری نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی ایران اور عراق میں حکومت پاکستان کا کوئی نمائندہ ہوتاکہ دونوں ملکوں میں پاکستانی زائرین کی مشکلات کو ہنگامی صورت میں حل کیا جاسکے۔

قادری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں جدیت رکھتی ہے اوراس کا واضح ثبوت وزیرداخلہ شہریارافریدی کا تفتان کا دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض کارواں سالار جو نجی طور پر وزارت حج زیارت سے ہماھنگی کیے بغیر جاتے ہیں وہی زائرین کے لئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں متعدد بارشکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ بعض کارواں سالار مالی مفادات کے خاطر زائرین کو راستے میں چھوڑ جاتے ہیں اورپیسے بچانے کی خاطر زائرین کے لئے مناسب رہائش کا بندوبست نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ زائرین کی مشکلات کا حل ایران اور عراق کی حکومتوں کے تعاون کے بغیر بھی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا سرکاری طور پرایران اور عراق جانے والے تمام زائرین کے ناموں کو رجسٹر کیاجائےگا، تاکہ زائرین کو پیش آنے والے مسائل کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔

قادری نے کہا حکومت پاکستان ملک میں مذہبی آزادی کا فروغ چاہتی ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ہر دین و مذہب کے ماننے والے پوری آزادی کے ساتھ مذہبی مراسم انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت حج و زیارت کے حکام سے زائرین کی مشکلات کےحل کے لئے تعاون کی خواھاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کی انتہا پسندی اورفرقہ واریت کو رد کرتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے ہیں جس کا واضح ثبوت گذشتہ سال اسلام آباد میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس ہے جس میں ایران سمیت متعدد ممالک کے مسلم دانشوروں نے حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اتحاد بین المسلمین پرزبردست کام کیا ہے اورہم ایران کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔

Read 458 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

تحریر: علی احمدی مغربی ذرائع ابلاغ میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش سے وابستہ سینکڑوں تکفیری دہشت گرد عناصر کروڑوں ڈالر کے ہ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org