تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا قوی امکان

Published in دنیا
Saturday, 12 January 2019


شیعیت نیوز: بین الاقوامی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ’میرے پاس قومی ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے لیے کلی اختیارات موجود ہیں، اور دیگر صدور نے بھی ان کو استعمال کیا ہے تاہم میں نے اب تک نہیں کیا لیکن میں کرسکتا ہوں‘۔

اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ اب تک انہوں نے اختیارات کا استعمال کیوں نہیں کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ کانگریس کے ذریعے یہ معاملات عمل میں لائے جائیں کیوں کہ ایسا کانگریس کے ذریعے زیادہ بہتر ہے‘۔

انہوں نے کہا اب اس کا سادہ سا حل یہ کہ قومی ہنگامی حالت کا اعلان کردیا جائے۔

واضح رہے کہ دیوار کی تعمیرکے معاملےپر سیاسی اختلافات کے باعث امریکی حکومت 20 دن سے جزوی شٹ ڈاؤن پر ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے تقریباً 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے امریکا اور میکسکو کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر جاری نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بھی فنڈ زجاری کرنے کی قانون سازی پر دستخط کرنے اور حکومتی شٹ ڈاؤ ن ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس سارے تنازع کے باوجود ڈیموکریٹس کےساتھ ہونے والے بجٹ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں جن کا ایوانِ نمائندگان پر کنٹرول ہے اور ان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو رقم دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ریپلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی حمایت میں کھڑی ہے لیکن کچھ ریپلکن اراکین نے شٹ ڈاؤن ختم کرنے کی بھی حمایت کی۔

چناچہ ایک موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس نے فنڈنگ کی اجازت نہ دی تو شاید میں کردں، جس میں ایوانِ نمائندگان کے اراکین کو بائی پاس کرتے ہوئے قومی ہنگامی حالت نافذ ہوگی۔

اس بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدام سے حکومتی افعال بحال کرنےکے لیے ایک سیاسی کور مل جائے گا اور ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے سب سے بڑے نعرے یعنی سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز حاصل کرسکیں گے۔

Read 105 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

ایران کیخلاف ستر70 ملکی کانفرنس ۔۔؟

شیعیت نیوز: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا میں ہونے والی امریکی ،عربی،اسرائیلی کانفرنس میں یورپ کی شرکت کے بار...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org