ہمارے امریکہ مردہ باد کے نعرے کا مطلب ٹرمپ مردہ باد ہے امریکی عوام نہیں ، آیت اللہ خامنہ ای

Published in ایران
Friday, 08 February 2019


شیعیت نیوز: آٹھ فروی انیس سو اناسی کو ایرانی فضائیہ کے افسران و جوانوں نے تہران کے علوی کالج میں قیام پذیر رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکے آپ سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔اس دن کی مناسبت سے آج جمعہ آٹھ فروری کو فضائیہ کے سربراہ، اعلی افسران اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں حاضری دی اور اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار سے اپنی وابستگی اور وفاداری کے عہد کی تجدید کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا کو شرپسندی اور تشدد کا مظہر قرار دیا ۔ آپ نے فرمایا کہ امریکا نے آج ہی نہیں بلکہ ہمیشہ بحران اور جنگ و خونریزی کا بازار گرم کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا نے اپنے مفادات کے لئے ہمیشہ دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے اور وہ مجسم شرپسندی ہے، اورپھر بھی گلہ کرتا ہے کہ لوگ امریکا مردہ باد کا نعرہ کیوں لگاتے ہیں؟رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ میں عام امریکیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ امریکا مردہ باد کا مطلب ہے، ٹرمپ مردہ باد، مائیک پمپئو مردہ باد، جان بولٹن مردہ باد -

آپ نے فرمایا کہ امریکا مردہ باد کا مطلب اس دور کے امریکی حکام مردہ باد ہے اس کا امریکی قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ جب تک امریکا خباثت اور رذالت جاری رکھے گا ایرانی قوم کا امریکا مردہ باد کا نعرہ بند نہیں ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں ایرانی حکام کو نصیحت کی کہ وہ امریکیوں کے ساتھ ساتھ یورپ والوں پر بھی اعتماد نہ کریں۔
آپ نے فرمایا کہ یورپ والوں سے رابطہ رکھیں لیکن ان پر اعتماد نہ کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرانس میں مظاہرین کے ساتھ پولیس کے تشدد آمیز رویئے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ فرانس کی پولیس پیرس کی سڑکوں پرمظاہرین پر حملہ کرتی ہے، انہیں اندھا کردیتی ہے اور فرانسیسی حکام کمال بے شرمی کے ساتھ ہم سے انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آپ نے یورپ والوں کو مخاطب ہو کرفرمایا کیا تم انسانی حقوق سے واقف ہو؟ آپ نے فرمایا کہ یورپ والے نہ صرف یہ کہ انسانی حقوق سے واقف نہیں ہیں بلکہ تاریخ میں کبھی بھی انہوں نے انسانی حقوق کو نہیں سمجھا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ نہ ان پر اعتماد کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ قابل احترام ہیں۔ آپ نے اسی کے ساتھ فرمایا کہ البتہ ہم بعض ملکوں کو چھوڑ کے سبھی سے روابط برقرار رکھنے کے قائل ہیں، لیکن اس بات پر توجہ ضروری ہے کہ ہم کس کے ساتھ کس بات کا معاہدہ کر رہے ہیں۔

Read 143 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

تحریر: علی احمدی مغربی ذرائع ابلاغ میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش سے وابستہ سینکڑوں تکفیری دہشت گرد عناصر کروڑوں ڈالر کے ہ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org