آیت اللہ العظمی سیستانی کے بیانات ملک کے لئے نقشہ راہ ہیں ، عراقی جماعتوں کا اعلان

Published in عراق
Saturday, 09 February 2019


عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے امریکی صدر ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیان کے چند روز بعد عراق کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ پلاسچارت سے ملاقات میں کہا کہ عراق کو دیگر ملکوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ایک اڈے میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہئے- عراق کی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایات اور سفارشات کو عراق کے موجودہ بحران کے حل کے لئے نقشہ راہ قراردیا اور سبھی عراقی جماعتوں سے کہا کہ وہ آپس میں متحد ہوجائیں - عراق کی حزب الدعوہ اسلامی پارٹی نے بھی کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی نے عراق کو ان بحرانوں سے نکالنے کے لئے جنھوں نے ملک کے سیاسی عمل کی رفتار کو سست کررکھا ہے ایک صحیح روڈ میپ پیش کیا ہے اور ان کی ہدایات عراقی حکومت اور سبھی عراقی جماعتوں کے لئے بہترین رہنمائی اور روڈمیپ ہیں کیونکہ ان سفارشات میں ملک کی قومی ترجیحات کی نشاندہی کی گئی ہے - عراقی پارلیمان میں اصلاح دھڑے نے بھی کہا ہے کہ یہ پارلیمانی دھڑا دیگر دھڑوں کے ساتھ مل کر ملک کو درپیش بحرانوں اور مشکلات سے نکالنے کے لئے آیت اللہ العظمی سیستانی کی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تعاون کرے گا -

 

Read 186 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

تحریر: علی احمدی مغربی ذرائع ابلاغ میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش سے وابستہ سینکڑوں تکفیری دہشت گرد عناصر کروڑوں ڈالر کے ہ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org