سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی کی جامعہ اشرفیہ لاہورکیلئے علمی و تحقیقی شعبوں میں باہمی تعاون کی پیشکش

Published in پاکستان
Tuesday, 12 February 2019


شیعیت نیوز: حوزہ ہائے علمیہ قم کے سربراہ اور امام جمعہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور کا دورہ کیا۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی اور دیگر علماء کرام نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد کو جامعہ اشرفیہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور اس کی علمی خدمات کے بارے آگاہ کیا گیا۔ مولانا اشرفی نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایران کے دورے کے تاثرات بیان کیے اور وہاں قرآن کے حوالے سے ہونیوالے کام کی تعریف کی۔ جامعہ اشرفیہ شعبہ فارسی کے استاد مولانا احمد عمر نے مہمان وفد کو فارسی میں بریفنگ دی۔ آیت اللہ اعرافی نے جامعہ اشرفیہ جیسی ممتاز درسگاہ میں اپنی آمد کو خوش قسمتی قرار دیا اور اس کے بانیان و علماء کی علمی مذہبی خدمات کو سراہا۔

شیعہ سنی مسالک کے علماء، دینی مدارس کی قربت اور باہمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں 130 ممالک کے طلباء حصول علم کیلئے مشغول ہیں جن میں 50 ہزار کے قریب فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور اتنی ہی تعداد اب زیر ِتعلیم ہے۔ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے پاکستان سمیت کئی ممالک میں کیمپس ہیں۔ ایران میں اہلسنت کیلئے سینکڑوں دینی مدارس اور 1700 کے قریب مساجد ہیں جوکہ انقلاب ِ ایران کے بعد بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے ایران میں اہلسنت کی مساجد کی تفصیلی فہرستیں بھی جامعہ اشرفیہ کے متہمم کو پیش کیں۔ انہوں نے جامعہ المصطفیٰ کی طرف سے جامعہ اشرفیہ کیلئے علمی و تحقیقی شعبوں میں باہمی تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایاکہ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ نے قرآن و حدیث کے علوم میں بطور خاص سپیشلائزیشن کے شعبے قائم کیے۔ جن میں انسانی حقوق، ماحولیات، اقتصادی امور اور سوشل سائسنز پر خصوصی کام کیا گیا ہے۔ آیت اللہ اعرافی نے ایران میں پڑھنے والے ہزاروں پاکستانی طلباء اور پاکستانی مدارس میں زیرِ تعلیم اہلسنت کے ہزاروں ایرانی طلباء کے امور کے بارے مزید بہتر سہولیات پر کام کرتے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دونوں حکومتوں کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت کا اظہار کیا۔ آیت اللہ اعرافی کا کہنا تھاکہ ایران پر جنگ، اقتصادی پابندیوں سمیت ہر قسم کی سختی ڈھائی گئی لیکن ایران فلسطینیوں کی حمایت سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹا۔

انہوں نے جامعہ اشرفیہ کی تخصصی کلاس کے طلباء اور اساتذہ کو ایران کے دورہ کی دعوت دی۔ ایرانی وفد کے ساتھ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر اور جامعہ المنتظر کے مہتمم اعلیٰ علامہ سید نیاز حسین نقوی بھی ایرانی وفد کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ آیت اللہ اعرافی آج بروز پیر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور بعداز نماز مغرب جامعتہ المنتظر میں مفتی منیب الرحمان کی قیادت میں اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین سے ملاقات کریںگے۔

Read 151 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

تحریر: علی احمدی مغربی ذرائع ابلاغ میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش سے وابستہ سینکڑوں تکفیری دہشت گرد عناصر کروڑوں ڈالر کے ہ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org