سربراہ حوزہ ہائے علمیہ قم آیت اللہ علی رضااعرافی کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، عالم اسلام کے امور پر گفتگو

Published in پاکستان
Tuesday, 12 February 2019


شیعیت نیوز:  سربراہ حوزہ ہائے علمیہ قم المقدسہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک بڑے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی، لاہور میں ایران کے نئے قونصل جنرل محمد رضا ناظری، وفاق المدارس شیعہ کے علامہ نیاز نقوی وفد میں شامل تھے، جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران حافظ محمد ادریس، عبدالغفار عزیز، میاں مقصود احمد اور حافظ ساجد انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کے علاوہ عالم اسلام کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باہمی اتحاد و یکجہتی امت مسلمہ کے لیے اکلوتی راہ نجات ہے، دشمن ہمیں مختلف تعصبات کا شکار کرکے تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، لیکن قرآن کریم ہمیں بار بار متنبہ کر رہا ہے کہ باہم اختلافات سراسر ہلاکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام میں ظلم و ستم اور قتل و غارت گری کو ہوا دی جا رہی ہے، علمائے حق کا فرض ہے کہ اس نازک موڑ پر ہر مظلوم کا ساتھ دیتے ہوئے امت کو مشترکات پر اکٹھا کر دیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی برحق تعلیمات کی روشنی میں دور حاضر کے معاشی، معاشرتی و اخلاقی چیلنجز کا حقیقی اور عملی حل پیش کیا جائے، ہمیں ایک غیر سودی اقتصادی نظام کے لیے رول ماڈل بننا ہوگا۔ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران میں ہونے والے مختلف علمی و تحقیقی منصوبوں کا تعارف کرواتے ہوئے باہمی تعاون اور رواداری کو عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا علامہ محمد اقبال، امام خمینی اور سید ابوالاعلیٰ مودودی اتحاد امت کے اصل اور حقیقی ترجمان تھے۔

Read 192 times Last modified on Tuesday, 12 February 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پردھاوا نمازیوں پرتشدد

مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا۔ اس دوران خاتون اور چ...

مقالہ جات

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

امریکا عراق میں ایک اور دہشتگرد گروپ کو تیار کرنے میں مصروف، اہم انکشاف

تحریر: علی احمدی مغربی ذرائع ابلاغ میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داعش سے وابستہ سینکڑوں تکفیری دہشت گرد عناصر کروڑوں ڈالر کے ہ...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org