حلب کی آزادی کے بعد خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے محاسبات شکست سے دوچار ہوگئے

کیٹیگری ایران
Friday, 11 August 2017 00:00

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رواں ماہ مشہد مقدس کے دورے کے دوران بعض شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں فرمایا: حلب کی آزادی کا معاملہ اتنا مہم تھا جس کے نتیجے میں شام اور علاقہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے تمام منصوبے اور محاسبات 180 درجہ شکست سے دوچار ہوگئے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا: شہداء کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہیے اور کسی کو شہداء کی یاد فراموش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن و سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلی ہوئی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مدافع حرم شہید محمد اسدی اور شہید جواد جہانی کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئےفرمایا: شہداء اسلام کا کارنامہ درخشاں ہے انھوں نے شام کے شہر حلب کو دہشت گردوں سے آزاد کراکے امریکہ اور سعودی عرب وغیرہ کے تمام منصوبوں اور اندازوں پر پانی پھیر دیا اور حلب کی آزادی اتنی مہم تھی کہ خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے تمام محاسبات شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئے۔

شامی جنگی طیاروں کی بمباری میں دسیوں داعشی دہشت گرد واصل جہنم

کیٹیگری مشرق وسطی
Thursday, 15 June 2017 00:00

شامی فوجیوں اور قبائلی فورسس نے بدھ کو صوبہ رقہ کے الطبقہ شہر کے مضافات میں ابوسوسہ اور الصریب دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
ان دونوں دیہاتوں کی آزادی کے بعد اس علاقے کی تیل پائپ لائن شامی فوج کے کنٹرول میں آگئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی شامی فوج نے مغربی شہر رقہ میں بھی پیشقدمی کرتے ہوئے سحیل دیہات کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔
شامی فوجی صوبہ حلب کے جنوب مشرق سے صوبہ رقہ کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگئے اور داعش دہشت گردوں کے قبضے سے کئی دیہات اور ایک آئل پمپینگ اسٹیشن کو آزاد کرا لیا۔ ادھر شام کے بعض ذرائع ابلاغ نے مشرقی حماہ میں داعش اور شامی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ کی خبر دی ہے۔

حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی، اب تک تقریبا تین ہزار داعش دہشت گرد ہلاک

کیٹیگری مشرق وسطی
Friday, 26 May 2017 00:00

صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اٹھائیس سے زیادہ شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے-

شامی فوج نے مشرقی حلب میں واقع الجراح فوجی اڈے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے اپنے کنٹرول میں لینے کی خبر دی ہے-

صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں عراقی، تیونسی، سعودی اور مصری شہریت رکھنے والے کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا-

درایں اثنا شام سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شمالی شام کے رقہ صوبے میں امریکی جنگی طیاروں کے حملوں میں کم سے کم اٹھارہ عام شہری جاں بحق ہو گئے-

حلب میں فوعہ و کفریا حملوں کے خلاف عوامی مظاہرے

کیٹیگری مشرق وسطی
Monday, 17 April 2017 00:00

شیعت نیوز(حلب)مظاہروں کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آزادی کے دعویداروں نیز انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی-

حلب کے ایک شہری نے کہا کہ شام کے عوام باہمی اتحاد و یکجہتی سے دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انھیں فوج پر پورا بھروسہ ہے تاہم دہشت گردوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ چاہے جتنی بھی سازش کرلیں، کامیابی بہرحال ملت شام کی ہو گی-

سنیچر کی شام حلب کے الراشدین علاقے میں الفوعہ اور کفریا کے عوام کی بسوں کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم ایک سو چھبّیس افراد ہلاک اور دو سو چوبیس زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں تھیں-

امریکہ نے حلب کے قریب نمازیوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا

کیٹیگری مشرق وسطی
Friday, 17 March 2017 00:00

امریکہ نے شام کے شمال مغرب میں حلب کے قریب مسجد میں نمازیوں پر بمباری کی ذمہ داری قبول کرلی ہے امریکہ کو مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور مسلمانوں کے قتل عام کے سلسلے میں سعودی عرب کا تعاون حاصل ہے۔ سعودی عرب خود بھی یمن میں مسلمانوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے حلب کے قریب الجنۃ گاؤں میں ایک مسجد پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں

حلب کے مضافات میں خوفناک بم دھماکہ دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی

کیٹیگری مشرق وسطی
Friday, 24 February 2017 00:00

شام کے شمالی شہر حلب کے مضافاتی علاقے سوسیان میں جمعے کو دھماکہ خیز مواد سے لدے ہوئے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی خبروں کے مطابق تیس افراد جاں بحق ہو گئے البتہ بعض خبروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پینتالیس بتائی گئی ہے، جبکہ دسیوں افراد زخمی ہوئےہیں-

ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک سویلین علاقے میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا-

اس مقام پر وہ لوگ مقیم تھے جو حلب کے قریب واقع شہر الباب سے آکر یہاں پناہ لئے ہوئے تھے اور اب وہ اپنے شہر کو لوٹنے والے تھے-

واضح رہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ شامی حکومت کے مخالف مسلح گروہوں نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے الباب شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-

حلب میں عوام کی پائمردی دہشت گردوں کی شکست کا باعث بنی۔ بشار اسد

کیٹیگری مشرق وسطی
Thursday, 16 February 2017 00:00

صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے مختلف صوبوں کے ائمہ جماعات، خطبا و ذاکرین اور مبلغین نیز جوانوں کے ایک گروہ سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حلب میں عوام کی استقامت و پائمردی، دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی میں اہم کردار کی حامل رہی ہے، کہا ہے کہ حلب کے علاقے کو بہت زیادہ مصائب اور مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لئے کہ حلب کو بہت بڑی سازش کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کے مستقبل کے بارے میں اٹھائے جانے والے ہر قدم میں شامی عوام کا ہی فیصلہ ہو گا اور شامی عوام ہی اپنے ملک کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

بشار اسد نے کہا کہ مذہبی و دینی طبقے کی جانب سے جس اہم مسئلے پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے وہ دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے غلط باتوں کی تردید کے ساتھ صحیح اور نئی اصطلاحات وضع کرنا ہے تاکہ دین کو صحیح طرح سے پیش کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ شام کو جس جنگ میں شامل ہونا پڑا ہے وہ عقل و خرد کی جنگ ہےاور دینی ومذہبی طبقے کے لوگوں کو چاہئے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کر کے صحیح طریقے سے دین کی ترویج و تبلیغ کریں۔

حلب سے یمن تک سعودی عرب کو زبردست شکست

کیٹیگری مقالہ جات
Tuesday, 31 January 2017 00:00

یمن پر آل سعود کی سرپرستی میں ملسط کی جانے والی جنگ کے تین سال ہوا چاہتے ہیں، پورے دوسال مسلسل یمنی نہتے عوام پر آسمان اور زمین سے کلسٹر بموں کی بارش کرنے کے باوجود آل سعود کے پجاری اپنے اھداف میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

ہرچند آل سعود کے اتحادی افواج دنیا کے جدید ترین اسلحے اور خطرناک قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہیں لیکن تین سال گزرنے کے باوجود وہ یمنی عوام کے حوصلوں کو پست نہ کرسکے ہیں۔

آل سعود کو یمن کے علاوہ شام میں بھی زبردست شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے، حلب کی آزادی آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ سمجھا جا رہا ہے۔

یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز آہنی دیوار بن کر اتحادی افواج کا مقابلہ کررہے ہیں اور روزانہ کسی نہ کسی سعودی اہلکار کو ہلاک کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب کو شام اور یمن میں سیاسی بنیادوں پر بھی زبردست شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے جس کی وجہ سے اب آل سعود بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

اسی ہفتے کو اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا دورہ صنعا اور یمن کے وزیر خارجہ سے ملاقات، آل سعود کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مشرقی حلب کے ہزاروں شہری اپنے گھر واپس لوٹ آٗے

کیٹیگری مشرق وسطی
Monday, 30 January 2017 00:00

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک بارہ ہزار سے زائد افراد، مشرقی حلب لوٹ آئے ہیں اور اپنے گھروں میں آباد ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق شام میں روسی امدادی مرکز اور شامی حکومت کے مرکز برائے قومی آشتی کی جانب سے حلب واپس آنے والوں کو لازمی امداد اور سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔شامی فوج نے دسمبر دو ہزار سولہ میں حلب شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا تھا۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچاس ٹن غذائی اشیا اور دیگرسامان، حلب، دمشق، لاذقیہ اور حما کے علاقوں میں شامی شہریوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

جنگ کیوں کی؟

کیٹیگری مقالہ جات
Saturday, 28 January 2017 00:00

حلب کی جنگ اختتام اور حلب میں بشارالاسد کی فتح یابی کےبعد رفتہ رفتہ مغربی ممالک نے شام میں بشارالاسد کےاقتدار کےخاتمے کےآپشن کوترک کرنا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے تقریباً تمام فرانسیسی صدارتی امیدواروں نےصاف لفظوں میں کہا ہےکہ صدربشارالاسد کواقتدار سےہٹانے کی کوشش ایک غلطی تھی اور شام کامعاملہ بشارالاسد کےساتھ مل کرہی حل کیا جاسکتا ہے۔اسی نہج پراب برطانیہ بھی چلتا شروع ہوگیا ہے، اوراس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن ہاؤس آف لارڈز میں کہا ہےکہ برطانیہ اب شام میں بشارالاسد کےاقتدار کےخاتمے کی قائل نہیں، جانس کاکہنا تھاکہ شام کےمعاملات کوبشارالاسد کےجانےکےبعد حل نہیں کیاجاسکتا اوریہ نظریہ بےکار ثابت ہوچکاہے کہ بشارالاسد اقتدار کاخاتمہ ہی شامی معاملات کاحل ہے۔
ہاؤس آف لارڈز میں جانسن کامزید کاکہنا تھا کہ شام میں دیگر آپشنز پرغور کرنے کی ضرورت ہے جن میں شام میں اقوام متحدہ کےزیرنظر انتخابات ہیں اوربلاشبہ بشارالاسد کوبھی حق ہےکہ وہ انتخابات میں حصہ لیں۔اب سوال یہ اٹھتا ہےکہ اگراب بشارالاسد کی بقاء پرمتفق ہیں تو7 سال تک شام میں تباہی کیوں برپا کی؟ وہاںپرموجود دہشت گرد تنظیموں کی بھرپور مدد کیوں کی؟ امریکہ اوراس کےاتحاد مغربی ممالک جمہوریت کےٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اوراس جمہوریت کےفروغ کےلیے افغانستان،عراق، شام، لیبیا، یمن،ویتنام،کوریا جیسےممالک میں جنگ شروع کردی ہے کیسی جمہوریت ہےجوجنگ کےذریعے قائم ہوتی ہے؟
مغرب کوچاہیئے کہ وہ اپنے نظریات اورجمہوریت کواپنی حدتک رکھیں ،دنیا کےہرملک میں اپنا طریقہ کار ہے اورنظریہ جن کااحترام کرنا چاہیئے اوراگر طریقہ کار ہیں حالانکہ کسی بھی ملک کوکسی بھی دوسرے ملک دخل دینایا وہاں پررائج نظام کوتبدیل کرنے کاکوئی حق حاصل نہیں۔شام کو6 سالوں کےدوران امریکہ، یورپ اوران کے اتحادیوں نےتباہ وبرباد کردیا اور آخر میں یہ کہہ کربری ہونے کی کوشش کررہے ہیں کہ بشارالاسد کواقتدار سےہٹانے کی سوچ غلط تھی۔ مگر وہ یہ بھول گئے ہیںکہ ان کی معافی نہیں ہوسکےگی،شامی عوام کے بہائے ہوئےخون کا حساب تودینا ہوگا۔
شام اورشامی عوام کےحق میں عالمی برادری نےبہت بڑا جرم کیا ہے اوراس جرم میں ملوث سبھی کواس کا حساب دینا ہوگا۔خواہ وہ امریکہ ہو، یورپ ہو، سعودی عرب، ترکی یاپھر قطرہو سب کے سب اس انسانیت سوز جرم میں شامل ہیں اورانہیں اس جرم کاحساب آج نہیں توکل ضرور دینا ہوگا۔

Page 1 of 12

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی امریکی دھمکی مسترد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی دھمکیوں کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن میں فلسطینی مشن بند کیا گ...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org