پاکستان

اسلام آباد: سانحہ ہزار گنجی کے خلاف سول سوسائٹیز، سیاسی جماعتوں اور صحافتی تنظیموں کا احتجاج

شیعیت نیوز: سول سوسائٹی، غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہزارہ گنجی کوئٹہ دہشت گردی واقعہ میں شہید ہونے والوں کی یاد اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب کے باہر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہماری پارٹی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہزارہ گنجی واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر کسی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نہیں آئی بلکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہوں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ مجھے کوئٹہ میں ہونے والے اس واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے اور یہ بات قابل تشویش ہے، ہزارہ کمیونٹی کو بار بار ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن طاہرہ عبداللہ نے کہا کہ بلوچستان میں ایک خاص فرقہ کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ قبل ازیں شہداء کی یاد میں شمع روشن کی گئیں جس میں جڑواں شہروں سے سیاسی و سماجی کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close