کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

ایران ساتھ نہ دیتا تو داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی نہ ملتی ہادی العامری

عراق کی البدر آرگنائزیشن کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ اگر ایران ساتھ نہ دیتا تو عراقی عوام داعش کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے تھے۔

بغداد میں داعشی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی قدردانی کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہادی العامری نے کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے جوانوں کے تعاون سے عراقی عوام نے وہابی دہشت گرد گروہ داعش پر کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر عراق میں امریکی فوجیوں اور فوجی اڈوں کی موجودگی کو اپنے ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا۔
ہادی العامری نے کہا کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے اور عراقی پارلیمنٹ نے دو ہزار گیارہ میں ایک بل کی منظوری کے ذریعے غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close