پاکستان

ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی تنظیم نو، علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سیکریٹری جنرل منتخب

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد، علامہ عبدالخالق اسدی اگلے تین سال کے لئے بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،انٹرا پارٹی الیکشن میں سنٹرل پنجاب کے 26 اضلاع کے سیکرٹری جنرلز و ڈپٹی سیکرٹری جنرلز نے اپنی حق رائے دہی استعمال کیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب سے حلف لیا،
 
ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پنجاب میں امن و امان کی حقیقی بحالی کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عمل کو یقینی بنایا جائے،کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور پنجاب سے لاپتہ بے گناہ افراد کو بازیاب جائے،پنجاب میں بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے درجنوں پڑھے پرامن جوانوں اور معزز افراد کو شیڈول فور جیسے کالے قانون کے تحت ہراساں کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ،ہم انشاءاللہ ہر مظلوم کے حامی رہیں گے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کیخلاف رہیں گے خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close