پاکستان

دہشتگردی کو قابو کرنے میں ریاستی ادارے ابھی تک ناکام رہےہیں، پیر اعجاز ہاشمی

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز ہاشمی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کو قابو کرنے میں ریاستی ادارے ابھی تک ناکام رہے ہیں جبکہ دہشتگردی کا شکار ہونیوالی ہزارہ برادری سے حکومت اور ریاست کا رویہ بھی سوتیلی ماں جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سے انسانی اقدار اور خون کی حرمت سیکھنی چاہیے، بلا تفریق مذہب و مسلک تمام پاکستانی ایک جیسے ہیں، ہزارہ برادری پاکستان اور امت مسلمہ کا حصہ ہے، مگر افسوس کہ وزیراعظم کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں شہید ہونیوالے بیگناہ شہریوں کے یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھتے اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلاتے اور قاتل دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی بھی بتاتے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close