کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
ایران

سپاہ کو دہشت گرد قرار دینا امریکہ کی مکاری ہے حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج جمعرات کے روز تہران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے احاطے میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے شاندار پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتمام ایرانی فورسز کو یوم مسلح افواج پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن و امان ہو اور بھائی چارے کی فضا بر قرار ہو۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ 18 سالوں کے دوران امریکہ نے علاقے میں افغانستان،عراق،شام ، لبنان، یمن اور دیگر ملکوں میں فوجی مداخلت کی جس سے ان ملکوں کے عوام کو ویرانی اور ذلت و خواری کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوا۔

ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی اور صیہونی حکام یہ خیال بھی نہیں کر رہے تھے کہ ایک دن ان کی دہشتگرد افواج کوغصب کرنے والی سرزمینوں سے نکلنا پڑے گا۔

صدرمملکت حسن روحانی نے کہا کہ ایران کیلئے جو چیز اہمیت کا حامل ہے وہ علاقائی ممالک کی آزادی و استقلال اور امن و استحکام اور دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ان 40 سالوں کے دوران ایران کی مسلح افواج ہمیشہ قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑی رہی اور اسلامی نظام کا دفاع کررہی ہیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ہماری عظیم قوم نے امریکہ کے حالیہ فیصلے کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کی حمایت میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close