عراقمشرق وسطی

شام میں تکفیری دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرین فوج کے جوانوں نے ادلب کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد داعشی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
شامی نیوز ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے داعشی درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔ سرکاری فوج نے التمانعہ نامی شہر کے مضافات میں دہشت گردوں کے بیرکوں پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد بھی مارے گئے۔
واضح رہے کہ شام میں موجود داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close