پاکستان

شہادتوں اور جبری گمشدیوں کے بعد شیعہ خاتون کو دھمکی آمیز خط بمعہ گولی بھی موصول

شہادتوں اور جبری گمشدیوں کے بعد شیعہ خاتون کو دھمکی آمیز خط بمعہ گولی بھی موصول

شیعیت نیوز:ملت جعفریہ پر سرزمین پاکستان تنگ!!شہادت، جبری گمشدیاں، مقدسات پر حملوںکے بعد شیعہ گھروں میں گولی کیساتھ دھمکی آمیزخطوط کی ترسیل بھی شروع، تفصیلات کے مطابق ویلنشیا ٹائون لاہور کی رہائشی شیعہ خاتون سیدہ نائلہ شہوار کو کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے ایک دھمکی آمیز خط بمعہ گولی موصول ہواہے، خط کے آخر میں تکفیر آمیز نعرے بھی درج ہیں، دھمکی آمیز خط میں لکھا گیاہے کہ اگر تم ایک ہفتے کے اندر اندر شیعہ فرقے کی تبلیغ اور شیعہ فرقہ نہ چھوڑا توتم کو گولی مار دیں گے، اس ملک سے دفعہ ہوجائو، یہ جو گولی یہ آئی ہے یہ تمہاری کھوپڑی کے اندر بھی گھس سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت شیعہ مکتب فکر کے پیروکار سخت حالات کا سامناکررہے ہیں ایک جانب انہیں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا سامناہے تو دوسری جانب ریاستی ادارے ا س مکتب کے جوانوں کو جبری طورپر لاپتہ کررہے ہیں اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ لاہور کی شیعہ خواتین کو قتل کی دھمکیوں پر مشتمل خط بمعہ گولیاں بھی موصول ہونا شروع ہوچکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close