پاکستان

شیعیت نیوز مسلسل جدوجہد کے 11 سال کامیابی سے مکمل

شیعیت نیوز: پاکستان تشیع کی ترجماں ویب سائٹ شیعیت نیوز کو بروز ولادت باسعادت امام مہدی علیہ سلام 15 شعبان کو کامیابی کے 11 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ان گیارہ سالوں میں شیعیت نیوز سافٹ وار اور میڈیا یلغار جیسی جنگوں میں ناصر ف پاکستانی تشیع کا دفاع کرتی رہی بلکے عالمی سطح پر بھی مکتب اہلیبت علیہ سلام کا کھول کا دفاع کیا۔

11 سال قبل محدود پیمانے پر مستقبل کے حالات پرنظر رکھتے ہوئے چند دوستوں نے طے کیا کہ بڑھتی ہوئی ثقافتی یلغار اور میڈیا وار کا مقابلہ کرنا انتہائی ضروری ہے لہذا 15 شعبان 2009 کو اپنے وقت کے امام عج کے ساتھ عہد کرتے ہوئے اس مشن کا آغا ز کیا گیا جو آج تناور درخت بن کر اہلیبت علیہ سلام کے مکتب کا میڈیا کے میدان میں دفاع کررہاہے۔

شیعیت نیوز نے ان گیارہ سالوں میں پاکستان میں ہونے والی شیعہ نسل کشی اور اسکے پیچھےچھپے محرکات کو خوب اجاگر کیا یہاں تک کے دشمن پریشان ہوگیا، سیاسی سطح پر ملت جعفریہ کو کنارہ کش کرنے کی سازشوں سے لے کر پوری دنیا میں ہونے والی مقاومت کی خبروں کو پاکستان کے مومنین تک پہنچایا ، پاکستان میں موجود دشمناں اہلیبت علیہ سلام کے چہروں پر سے نقاب کو ہٹایا جسکے سبب آج بھی انکی صفوں میں شیعیت نیوز نیٹ ورک کا خوف موجود ہےاوروہ اسکے خلاف پروپگنڈےمیں مصروف رہتے ہیں۔

جہاں ہم پاکستان کے تشیع کی آواز بنے وہیں پر ہر مظلو م شیعہ و سنی سمیت ہر اقلیت کا شیعیت نیوز نیٹ ورک نے تحفظ کیا اور ان پر ہونے والے تکفیری مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔

اسی طرح پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع بھی شیعیت نیوز نیٹ ورک نے اپنے تجزیوں ، تحریوں اور خبروں کے ذریعہ کیا اور کرتی رہےگی، ہر موقع پر شیعیت نیوز نے پاکستان کی سلامتی کے خلاف قوتوں اور انکے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا،جبکہ سیاست دانوں کی غلط پالیسوں کے سبب ہونے والے نقصانات کو بھی آشکار کیاور انہیں درست کرنے کے حوالے سے گائیڈلائن اپنی تحریوں کے ذریعہ پیش کی،

حق گوئی کی پاداش میں شیعیت نیوز پر مشکلا ت

شیعت نیوز کو 2014 میں حق گوئی کی پاداش میں بند کر دیاگیا، مگر دوستوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کام کو جاری رکھا۔ ۲۰۱۴ شیعت نیوز نیٹ ورک کے لئے سخت سال تھا جہاں ایک طرف ادارے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیج کو بند کیا جارہا تھا تو دوسری طرف شیعیت نیوز سے وابسطہ دو نمائندگان راہ امام عج میں شہید ہوگئے۔ فروری ۲۰۱۴ مستونگ کوئٹہ میں شیعیت نیوز کے نمائندے شہید باسط علی بم دھماکے میں شہید ہوئے تو جون ۲۰۱۴ میں کراچی میں تکفیری دہشتگردوں نےکراچی کے نمائندے عدیل عباس کو حالت روزہ میں شہید کردیا۔ اس کٹھن اور مشکل وقت میں بھی ادارے کے باقی افراد امام زمانہ عج سے توسل کرتے ہوئےاپنے کام کو انجام دیتے رہے اور آج تک انجام دے رہے ہیں۔

آج جب شیعیت نیوز نیٹ ورک اپنے 11 سال مکمل کررہی ہے تو اس موقع پر تمام قارئین / مومنین و مومنات کو مطلع کرتے ہیں کہ ہماری ٹیم نے شب و روز کام کرکے شیعیت نیوز ویب سائٹ کو جدید عصری تقاضوں کے عین مطابق تیار کردیا ہے اب آپ ہماری یب سائٹ کو تمام ڈیوائسز پر باآسانی کھول سکتے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close