دنیا

صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ، امریکا میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

شیعت نیوز: امریکا کے ایک سو تیس شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر مظاہرے کرکے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان امریکا کی مختلف تنظیموں اور گروہوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

امریکا کی مختلف تنظیموں اور گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت اور ان کے مواخذے کے مطالبے کے لئے کئے گئے تھے۔ ٹرمپ کا مواخذہ کرو نامی ویب سائٹ نے اس سلسلے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ اقتدار کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اب کانگریس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرائے۔

مرکری نیوز ویب سائٹ نے بھی خبردی ہے کہ کیلی فورنیا کے جنوب میں ٹرمپ کے خلاف ایک سو چالیس سے زائد جلسے کے گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ ان کے مواخذے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے خلاف ملک گیر سطح پر ہونے والے مظاہروں میں احتجاج کے طور پر ایسے غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے جن پر ٹرمپ کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close