کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

کئی ممالک داعشی خواتین خودکش بمبار کے نشانے پر عراقی حکومت نے خطرے سے آگاہ کردیا

شیعت نیوز؛عراقی وزارت داخلہ کے ڈا‏ئریکٹر جنرل برائے انسد دہشت گردی، ابو علی البصری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ داعش نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے خواتین کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ داعش شام اور تیونس جیسی کاروائیاں چند دیگر عرب اور غیر عرب ملکوں میں بھی انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔البصری نے مزید کہا کہ داعش نے اپنے بعض عناصر کو جن میں زیادہ خواتین ہیں، عمر البشیر کی حکومت کے سقوط سے پہلے سوڈان منتقل کیا تھا تاکہ انہیں آسانی کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب روانہ کیا جاسکے۔انہوں نے بعض یورپی، افریقی اور ایشیائی ملکوں میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ دہشت گرد گروہ اپنے عناصر کو امریکہ سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں داخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close