ایران

عرب امارات خطے میں اسرائیل جیسا کردار ادا کرنا چاہتا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اربوں ڈالر کے ہتھیار خرید کر خطے میں دوسرا اسرائیل بننا چاہتا ہےاور اسرائیل جیسا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات العربی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دو سے تین ایسے عرب ممالک ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ روابط کی برقراری سے انھیں تحفظ مل جائے گا جو ان کی بڑی غلطی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کسی بھی طور امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ یکطرفہ طور پر ایرانی قوم پر جنگ مسلط کرے اس لئے کہ جنگ سے سب کو نقصان ہو گا کیونکہ جنگ، جنگ ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی جنگ دہشت گردی ہے اور ایران دہشت گردوں کے ساتھ گفتگو نہیں کرے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close