پاکستان

محرم الحرام سے قبل زائرین کے مسائل کو حل کیا جائے۔ مقصود ڈومکی

شیعت نیوز: بلوچستان کے صوبائی بارڈر پر این او سی کی شرط ختم کی جائے۔ پاکستان ایران بارڈر ملک کا سب سے مصروف بارڈر ہے حکومت زائرین امام سید الشہدا امام حسین ؑ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بروقت سنجید ہ اقدامات کرے اور محرم الحرام سے قبل زائرین کے مسائل کو حل کیا جائے۔

حکومت پاکستان ایران ریلوے کی بحالی پر بھی کوشش کرئے ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام مہینہ ہے جس میں خانوادہ رسول ﷺ کی میدان کربلا میں سربلندی اسلام کے لئے دی جانی والی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے اور پاکستان سے ماہ محرم اور خصوصا اربعین امام حسین ؑ کے لئے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی زیارات مقامات مقدسہ کی غرض سے پاکستان ایران بارڈر کراس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تفتان بارڈر، ایک مرتبہ پھرزائرین امام حسین ؑگزشتہ 5روز سےبے یارومددگار

لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس بارڈر سے منسلک مسائل پر توجہ نہیں کی گئی ۔

موجودہ حکومت نے گزشتہ سال کچھ اقداما ت کئے تھے جو کہ قابل ستائش ہیں لیکن اب بھی تفتان بارڈر پر بہت سے مسائل موجود ہیں جن کا بروقت حل ہونا ناگزیر ہے زائرین کی سہولت کے لئے کوئٹہ میں سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان ایران ریلوے لائن کی بحالی سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں وزارت ریلوے کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close