مقبوضہ فلسطین

مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا ہوگا: محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کی ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عالمی قوانین کے تحت حقیقی امن کے قیام کے لیے فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا اور 1967 کی حیثیت کو بحال کرنا ضروری ہوگا۔

صدر محمود عباس نے عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو دھچکا لگا ہے اور وہ ناخوش ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سائیڈ لائن لگایا جا رہا ہے۔ فلسطینی عوام اپنا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔

فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی تبدیلی فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر پائیدار نہیں ہوگی اس کے لیے میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اگلے سال خلیجی ممالک کی عالمی کانفرنس مدعو کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دو عرب ممالک بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات بحال کرلئے ہیں جس کے بعد فلسطین نے دونوں عرب ملکوں سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close