پاکستان

وزیراعظم کا دورہ تہران نہایت اہم ہے، سیکرئٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

شیعیت نیوز: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ تہران سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کا دورہ تہران نہایت اہم ہے۔

پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے باوجود اس دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آغاز سے ایرانی وزیر خارجہ نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مؤثر قدم ہوگا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دو روزہ دورے پرایران پہنچیں گے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close