کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

وزیراعظم کے ایران میں دیئے گئے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، پی ایم ہاوس

شیعیت نیوز: دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی سرزمین استعمال کیے جانے سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسی تناظر میں ہے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ غیر ریاستی عناصر نے بیرونی پشت پناہی پر پاکستان میں کارروائیاں کیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کو درپیش صورتحال پر بات کی تھی جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close