کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

پاکستان بھر میں جشن ولادت امام مہدی عج جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے

پاکستان بھر میں جشن ولادت امام مہدی عج جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے

شیعیت نیوز: دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی جشن ولاد ت منجی عالم بشریت ، امید مستضعفین جہاں امام زمانہ حضرت مہدی (عج) انتہائی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہا ہے، ملک بھر میں شیعیان حیدرکرارؑ نے مساجد امام بارگاہوں اور اپنے گھروں گلی محلوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا ہے جبکہ پاراچنار شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہےاور اس مبارک موقع پر دکانوں، مارکیٹوں، مکانات اور دیگر اہم مقامات کو پھولوں سے مزین کیا گیا ہے۔ متعدد مقامات پر دعائیہ محافل کا اہتمام بھی کیا جا چکا ہے۔ حسب سابق ضلع کرم کے تمام دیہاتوں میں بارہویں امام (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر نیمہ شعبان کو انتہائی جوش و خروش اور مذھبی احترام سے منایا جارہا ہے، جبکہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں کل ایک پروقار جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close