یمن

یمن پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے جاری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اپنے روز کے معمول کو جاری رکھتے ہوئے یمن کے علاقے مجزر پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جارح سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے مجزر پر بمباری کے بعد کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ کل رات ہونے والے حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سعودی جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران اسی طرح صوبہ الجوف، صوبہ مأرب اور البیضاء کو بھی جارح نشانہ بنایا۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close