پاکستان

شیعہ رہنما کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔1 ساتھی زخمی

shiite_peshawar

معروف شیعہ رہنما ڈاکٹر ثقلین پر وہابی دہشت گردوںکی جانب سے گذشتہ شب پشاور کے ایک علاقہ یاکوت میں امام بارگاہ سے نکلتے ہوئے جان لیوا حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر ثقلین شہید اور ان کے ساتھی ذخمی ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سوموار کی رات کو ڈاکٹر ثقلین کہ جن کا شمار شہر کی اہم مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے اورریٹائرڈ میجر حسنین کے بھائی ہیں کو ان کے ساتھیوںکے ہمراہ امام بارگاہ کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنا یا گیاجس سے ڈاکٹر ثقلین شہید ہوگئے اور ان کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لے جایا گیا۔ذرائع کے مطابق ان یزیدی دہشت گردوں میں سے ایک کو فرار ہونے کے دوران گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔واضح رہے کہ یاکوت،کوہاٹی اورکوچی بازار سے ملحقہ علاقوںمیں شیعہ آبدی رہائش پذیر ہے جہاں پر درجنوںامام بارگاہ اور مساجدموجود ہیں ۔

 

 

 

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close