پاکستان

بيداري ملت کنونشن10 اور11 اپریل کو اسلام آباد ميں منعقد هو گا

mwm

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا کو آرڈینیٹر نادر عباس نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان 10اور 11اپریل کو مرکزی کنونشن بعنوان بیداری ملت کنونشن اسلام آباد کراچی کمپنی کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقد کیا جائے گا۔نادر عباس نے شیعت نیوز کے نمائندے سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہؤے بتایا کہ 11,10 اپریل کو اسلام آباد کراچی کمپنی میں ہونے والے تنظیمی کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں اور ملک بھر میں علمائے کرام سمیت عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کنونشن

 میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر ، گلگت و بلتستان سے تنظیمی افراد اور علماء کرام سمیت سیاسی ، مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریںگی۔ان کا کہنا تھا کہ کنونشن کے دوسرے روز بیدار یِ ملت کانفرنس منعقد ہوگی جس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماء خطاب کریں ۔ اس حوالے سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوتی کارڈز بھیجے جاچکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close