پاکستان

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی بمباری میں 10 تکفیری طالبان دہشتگرد جہنم واصل

خیبر ایجنسی میں امریکی سعودی نواز تکفیری طالبان کے ٹھکانوں پر پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری میں 10 تکفیری دہشتگرد ہلاک اور ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں تور درہ اور دوہ توئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے تکفیری دہشتگرد کے 5 ٹھکانے تباہ اور 10 تکفیری دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ علاقے میں جیٹ طیاروں کی پروازیں اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں بھی پاک فوج اور فضائیہ مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close