پاکستان

کراچی، سینٹرل جیل کھودنے والے 10 مزید دیوبندی طالبان گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نے سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے والے مزید 10 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے جیل کا نقشہ اور اہم دستاویزات سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شہر کراچی میں رینجرز نے سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے والے مزید 10 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے جیل کا نقشہ اور اہم دستاویزات سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رینجرز نے گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، لیموں گوٹھ، نیو کراچی اور صفورا گوٹھ میں کارروائی کی جہاں سے سینٹرل جیل میں سرنگ کھودنے والے مزید 10دیوبندی طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جیل کا نقشہ، اہم دستاویزات، اسلحہ، لیپ ٹاپ اور خود کش جیکٹ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ انہیں 8 محرم کو جیل کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ کرنا تھا اور عاشورا کی رات سرنگ سے جیل کے کنویں میں داخل ہونا تھا جہاں وہ سینٹرل جیل میں خود کش حملے کرتے اور جیل میں موجود اپنے 122 ساتھیوں کو فرار کراتے۔دہشت گردوں کی جانب سے سینٹرل جیل کے بیرک نمبر 25 اور 26 میں موجود قیدیوں کو چھڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے رینجرز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کارروائی غوثیہ کالونی کے رہائشیوں کی مدد سے کی گئی جہاں ایک ضعیف خاتون نے دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی تھی۔دہشت گردی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے سینٹرل جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور جیل کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والوں کے کوائف بھی جمع کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close