پاکستان

آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہیں، سزائے موت پانے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے ساتھ مالاکنڈیونیورسٹی پرحملوں میں ملوث رہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گرد فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ مالاکنڈ یونیورسٹی پر حملوں میں بھی ملوث تھے جبکہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔،دہشت گردوں میں محمداسحاق، محمدعارش، محمدرفیق، حبیب الرحمان، محمدفیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد، حضرت علی، محمد عاصم اور حبیب اللہ بھی شامل تھے۔ترجمان کے مطابق پھانسی پانے والے دہشتگرد اسحاق اور محمد عاصم معروف قوال امجد صابری کے قتل میں ملوث تھے اس کے علاوہ دہشت گرد معصوم شہریوں، پشاور کے ایک ہوٹل، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملےمیں ملوث ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے 5 دہشت گردوںکی عمر قید کی بھی توثیق کی ہے، سزائے موت پانے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close