پاکستان

جشن آزادی پر بھارتی سائبردہشتگردی، وفاقی وزارتوںکی13ویب سائٹس ہیک

شیعیت نیوز: پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی متعدد وزارتوں اور محکموں کی ویب سائٹس ہیک کر کے بھارتی پرچم اور بھارتی فوج کی تصاویر لگا دیں۔

بھارتی ہیکر بھگاوات گیتا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم بھارتی فوج کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں،ہیکرز نے بھارتی عوام کو 15 اگست کے حوالے سے مبارکباد بھی پیش کی ہے،بھارتی ہیکرز نے جن پاکستانی وزارتوں کی ویب سائٹس کو ہیک کیا ان میں وزارت دفاع ، وزارت دفاعی پیداوار ، وزارت پانی و بجلی ، وزارت قانون و انصاف ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، وزارت ریلوے ، وزارت مذہبی امور ، وزارت صنعتی پیداوار ، وزارت موسمیاتی تغیرات ، وزارت بین الصوبائی رابطہ ، وزارت سیفران ، وزارت فوڈ سیکورٹی ، کابینہ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں۔

میڈیا پر ویب سائٹس ہیک کرنے کی خبر نشر ہوتے ہی حکام نے وزارتوں کی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کا فون بند تھا جبکہ وزارت آئی ٹی کے ترجمان سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ وزارتوں اور اداروں کی تمام ویب سائٹس بھارتی ہیکرز نے ہیک کر لی ہیں جبکہ جن وزارتوں یا اداروں نے خود اپنی ویب سائٹس تیار کی تھیں وہ ہیک نہیں کی جاسکیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close