پاکستان

محرم الحرام 1440ھجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شیعت نیوز: محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔شیعت نیوز کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے اور اس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close