پاکستان

آپریشن ضرب عضب، جھڑپ میں 15 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ بویہ سے 5 کلو میٹر جنوب مشرق میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے دوران جھڑپ ہوئی جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا نائب صوبیدار مزمل شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں نے غلام خان کے جنوب مشرق گورستائی نالا کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 دہشگرد ہلاک جبکہ 4 بارود سے بھری گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کاروائی میں دہشتگردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے آپریشن ضرب عضب کے دوران کمانڈر محمد حسن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ شاہد اللہ شاہد کے مطابق محمد حسن دو روز قبل بویہ میں ہونیوالی جھڑپ میں مارا گیا تھا۔

قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک نائب صوبیدار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے، شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار شہید ہو گئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close