پاکستان

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کاروائی، 15 دہشتگرد واصل جہنم

شیعت نیوز: پاکستان کے علاقہ خیبر ایجنسی میں جمرود اور باڑہ کے علاقوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے علاقہ خیبر ایجنسی میں جمرود اور باڑہ کے علاقوں میں جیٹ طیاروں کی طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقوں جمرود اور باڑہ میں طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close