اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداروں پر ایف آئی آر، شیعہ علماء نے 18 اکتوبر کو وزیر اعلی ہاؤس کی طرف کفن پوش مارچ کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : ملت جعفریہ کے علماء و عمائدین نے سندھ حکومت کو اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم ختم ہونے پر لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کے عمائدین کا مشترکہ اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا ملت جعفریہ کی تنظیموں میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، ھیئت آئمہ مساجد ، مجلس ذاکرین امامیہ سمیت دیگر اداروں کے رہنما شریک تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سندھ حکومت کو عزاداران حسینی ؑ پر درج بلاجواز مقدمات کے خاتمے کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہعزاداروں کر کاٹی گئی ایف آئی آر واپس نہ لی گئیں تو کراچی سمیت سندھ بھر میں16 اکتوبر کو بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ اتوار 18 اکتوبر کو وزیر اعلی ہاؤس کی طرف کفن پوش احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ اس وقت تک جاری رہے گا جن تک عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی تمام ایف آئی آرز واپس نہیں لی جاتیں۔

اجلاس میں علامہ باقر زیدی، علامہ ناظر تقوی، مولانا شبیر میثمی، علامہ کامران عابدی، مولانا عقیل موسی، مولانا حیدر عباس، مولانا اصغر شہیدی، علامہ مبشر حسن، محمد عباس اور دیگر شریک تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close