پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں 2کشمیری نوجوان شہید اور ایک میجرسمیت 3بھارتی فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں 2کشمیری نوجوان شہید اور ایک میجرسمیت 3بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے، قابض فوجیوں نے کولگام میں عاقب اورسہیل کو گولیاں ماریں، مجاہدین نے بھارتی فوجیوں کو شوپیاں میں نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز صبح سویرے کولگام کے گاؤں گوپال پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران عاقب احمد ایتو اورسہیل احمد راتھرنامی 2نوجوانوں کوگولی مارکر شہید کردیا، 30ہزارسے زائد افراد نے دونوں شہید نوجوانوں کے آبائی علاقوں میں انکی نماز جنازہ میں شرکت کی ، انہیں آزادی کے حق میں اور بھارت کےخلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیاگیا ، ضلع کے علاقے تانترے پورہ میںسہیل احمد کے جنازے میں مجاہدین نے بھی شرکت کی اور شہید نوجوان کو ہوائی فائرنگ کرکے سلام پیش کیا۔ انتظامیہ نے نوجوانوںکی شہادت کے فورا ًبعد جنوبی کشمیرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں ۔دوسری جانب ضلع شوپیاں کے علاقے زائی پورہ میں مجاہدین کے ایک حملے میں ایک میجرکملیش پانڈے سمیت 3بھاسرتی فوجی ہلاک اور 2شدید زخمی ہو گئے ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کشمیریوں کے قتل عام میں اضافے اور حریت رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے چھاپوں کے خلاف آج مقبوضہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کی کال دی ہے ، دلی کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد شاہ کوانکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطالبے پر 6روزہ ریمانڈ پر بھجوادیا ہے ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نظر بندوںکو بھارتی جیلوں میں انکے اہلخانہ اور ملاقات کیلئے آنے والے دیگر لوگوں کے سامنے برہنہ لایا جاتا ہے اور انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ بیان میں کہا کہ کٹھوعہ جیل جموں کی صورتحال خاص طور پر انتہائی خوفناک ہے۔علاوہ ازیں ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری غیر ملکی قبضے کے خلاف جد وجہد کر رہے ہیں اور یہ ایک عوامی تحریک ہے ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ نے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیںاور کشمیری ان کے مطابق تنازع کے حل کے خواہاں ہیں۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ عالمی ادارے کی طرف سے مسئلے کے حل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں مظالم ڈھانے کیلئے شہ مل رہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close