عراق

عشرہ محرم کے دوران عراق میں سیکورٹی سخت


muharram    

عشرہ محرم کے پیش نظر عراق میں سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئےہيں ۔شمالی عراق کے صوبہ دیالہ کے پولیس افسرغالب طعمہ الکرخی نے بتایا کہ عزاداری سیدالشہداحضرت امام حسین علیہ السلام کو پرامن ماحول میں برپا کرنے کے لئے عراق کے مختلف شہروں کی مسجدوں اورعزاخانوں کے نزدیک پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہيں ۔

صوبہ دیالہ کے پولیس افسر نے بتایا کہ دہشتگردانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے بم ڈسپوزل عملے کی ٹیمں مختلف علاقوں میں تعینات کی جائيں گي ۔ادھر کربلائے معلی اور نجف اشرف کے پولیس سربراہ نےماتمی انجمنوں اوردستوں کی سیکورٹی کے لئے بابل پولیس کے ساتھ مشترکہ سیکورٹی منصوبوں پر عمل درآمد کی خبردی ہے۔اس رپورٹ کےمطابق عراق کے چودہ ہزار سیکورٹی اہلکاروں کوکربلائےمعلی میں تعینات کیاگیاہے تاکہ نومحرم  اورعاشورہ کے موقع پر شہرمیں امن وامان کی صورت حال یقینی بنائي جاسکے۔

 

  21.12.2009

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close