عراق

لاکھوں عزادارانِ سید الشہداء مراسم عزاداری کے لئے کربلا پہنچ گئے۔

karbala7

دنیا بھر سے لاکھوں عزادارن ابا عبد اللہ الحسین (ع)یوم عاشورہ کی مناسبت سے مراسم عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے لئے عراق کے شہر کربلا معلی پہنچ چکے ہیں ،واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں درجنوں بے گناہ افراد دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں ۔عراق حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے اور دنیا بھر سے پہنچنے والے لاکھوں عزاداران ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی حفاظت کے لئے چالیس ہزار سے زائد سیکوریٹی اہلکار تعینات کر دئیے ہیں ،تاکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے،جبکہ دوسری جانب عزاداران سید الشہداء

 کی دنیا بھر سے کربلائے معلی میں آمد جاری ہے جہاں لاکھوں عزاداران امام مظلوم علیہ السلام ١٠ محرم ،اتوار کے روز سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے نوحہ کناں ہو گے اور سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سے اپنی محبت و عقیدت کا والہانہ مظاہرہ کریں گے،واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے ایک کروڑ سے زائد عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی آمد متوقع ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close