عراق

صدام ملعون کی بعث پارٹی تمام فسادات ،جنایتوں اور لوگوں کے قتل عام سمیت نابودی کا سبب رہی ہے۔

shiite1

حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ صدام ملعون کی بعث پارٹی تمام فسادات ،جنایتوں اور لوگوں کے قتل عام سمیت نابودی کا سبب رہی ہے۔عراق کے موجودہ نظام میں بعث پارٹی کی کو ئی حیثیت نہیں رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے گذشتہ روز قبائل اورمعاشرے کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا

 کہ عراق کے موجودہ اورنئے نظام میں بعث پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ صدام کی بعث پارٹی تمام فسا دات ، جنایتوں ، قتل عام ، آوارگی ، یتیمی ، لاوارثی اورسیکڑوں لوگوں کی نابودی کا سبب رہی ہے اور آج بھی اسی طرح مظلوموں اور بیگناہوں کے قتل عام میں مشغول ہے.ان کا کہنا تھا کہ بعث پارٹی کے لوگ آج بھی قدرت پانے کے منتظر ہیں اور اس مقصد تک پہنچنے کے لئے پوری پوری کوشش کررہے ہیں مگر وہ لوگ جان لیں کہ اب ملک میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور کوئی انہیں ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا. سید عمار حکیم نے واضح کیا کہ بعث پارٹی کے بعض افراد جو مجبوراً اس پارٹی میںرہے تھے اور انہوں نے ہرگز چاہے صدام کے زما نے میں چاہے آج عوام کو نقصان نہیں پہنچایا ایسے لوگوں کے لئے موجودہ نظام کا دروازہ کھلا ہوا ہے .

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close