عراق

مقتدیٰ الصدر نے عراقی عوام سے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی۔

shiite_muqtada_al_sadr_iraq

عراق کے اہم شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ عراقی عوام عراق میں ہونے والے سات مارچ کو پارلیمانی انتخابات میںاپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور بھرپور تعاون کریں۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر نے عراقی عوام سے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اور کہا کہ عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات عراق کے لئے آزادی کا پیغام ہےانہوں نے انتخابات میں عراقی عوام پر زور دیا ہے کہ سات مارچ کو ہوانے والے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں تا کہ غاصب طاقتوں اور بیرونی فوجوں سے نجات حاصل کی جائے ،انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے امید واروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امید واروں کو چاہئیے کہ وہ اسلامی شریعت کی پیروی کریں اور عراقی خود مختاری ،سلامتی اور عراق کی آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں۔انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امید وار طاہر الفیلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عراق کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کے در پہ ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ سعودی عرب نے عراق میں ما سوائے نفرتوں کو پروان چڑھانے کے کچھ کام نہیں کیا۔طاہر الفیلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عراق میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کو فروغ دیا ہے اور خصوصاً القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو خود کش حملے کرنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عراقی عام انتخابات میں سعودی عرب صرف اور صرف بعث پارٹی پر انحصار کر رہا ہے کیونکہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ بعث پارٹی ہی ہے جو کہ عراقی خود مختاری اور عراق کی آزادی کو داؤ پر لگا سکتی ہے اور غیر ملکی غاصب طاقتوں کو فروخت کر سکتی ہے ۔واضح رہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات سات مارچ کو ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب امریکہ ،سعودیہ عربیہ اور دیگر ممالک صدام ملعون کی بعث پارٹی کی مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close