عراق

حرم امام علی علیہ السلام پر گیارہ ستمبر کی طرز پر حملوں کی کوشش ناکام

 

shiite_imam_ali_shrine-150x150عراقی سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ، عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حرم امام علی علیہ السلام پر گیارہ ستمبر کی طرز پر دہشت گردتنظیم القاعدہ کے حملوں کو ناکام بنادی ہے۔ زرائع نے شیعت نیوز کو بتایا کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں قائم روضہ امام علی علیہ السلام پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا ۔ منصوبے کے مطابق جہازوں کو 9/11 کی طرح اغوا کر کے حرم اما م علی علیہ السلام سے ٹکرانا تھا۔ جبکہ عراقی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بر وقت کاروائی عمل میں لا کر اِس کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
عراقی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز القاعدہ کے دہشت گردوںکو گرفتار کرلیا گیاہے جن دہشت گردوں سے اس منصوبہ کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ نجف اشرف کے ائیر پورٹ کو کچھ دنوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس نے اِس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردحرم امام علی علیہ السلام پر حملوں کی 9/11کی طرز پر منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اِس کاروائی کا مقصد عراق میں فرقہ وارانہ تصادم تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close