عراق

آيت اللہ سیستانی امن کے ضامن

shiite_ayatullah_sistani_al_hakim-300x197مجلس اعلاے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نےاپنے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتاتےہوئے کہاہےکہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے کردار کو سراہاہے ۔سید عمار حکیم نے بغداد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے ان سے کہا کہ آيت اللہ سیستانی کی شخصیت عراق میں امن وسلامتی کا ضامن ہے ۔  یادرہے سعودی عرب کے بادشاہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ سعودی درباری ملا محمد العریفی نے کئي ماہ قبل خطبہ جمعہ میں آيت اللہ سیسانی کی شان میں گستاخی کی تھی اور شیعہ مسلمانوں کو کافر قراردیاتھا ۔العریفی نے اپنے اس گھناونے اور شرمناک اقدام سے اھل بیت عصت وطہارت علیھم السلام کے پیروں کےخلاف وہابی فرقے کی شدید دشمنی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close