عراق

عشرہ فاطمیہ کو عاشورائے ثانی میں تبدیل ہونا چاہئے

shiite_aytullah_waheedآیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے کہا: ہمین اس طرح سے عمل کرنا چاہئے کہ عشرہ فاطمیہ عاشورائے ثانی میں تبدیل ہوجائے۔
شیعت نیوز کے مطابق  آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے صوبہ جنوبی خراسان کے ثقافتی و تبلیغی اداروں کے نمائندوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام “ایام فاطمیہ” کی مناسبت سے ان ایام کے مراسمات کو عوامی شکل دینے، فاطمیہ کے ماہر مبلغین کو تاریخ کے خاص واقعات کی تشریح کرنے کی دعوت دینے، ان ایام کی تکریم کے لئے علاقائی کمیٹیوں اور تخصصی و ماہر ٹیموں کی تشکیل، ثقافتی پروگراموں کی ترتیب و اہتمام، حضرت سیدہ سلام اللہ علیہا کی اخلاقی سیرت کی تشریح اور علاقائی ثقافتی قابلیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے اس موقع پر پورے ملک کی فاطمیہ کمیٹیوں کے کنوینروں کو ہدایت کی کہ یوم شہادت حضرت سیدہ (س) کے روز و شب ماتمی دستے نکالنے اور شام غریبان کی مجالس برپا کرنے کا اہتمام کریں۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close